بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں فٹ بال سمیت ہر قسم کے کھیل کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان تصادم کی وجہ سے فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آئی پی سی کی تشکیل کردہ کمیٹی نے اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسائل میرٹ پر حل ہو چکے ہیں اور اب پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں انتخابات کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اندرون اور بیرون ملک کھیل کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں اور حکومت اس کھیل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فروغ دینے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔