پی ایس ایل، پاکستان کرکٹ بورڈ لاہور مرحلے میں تماشائیوں کی تعداد بڑھنے کے لیے پر امید

لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کیلئے تماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کا آغاز 10 فروری سے لاہور میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ لاہور مرحلے میں تماشائیوں کی تعداد بڑھنے کے لیے پر امید ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے تماشائیوں کی تعداد کیلئے این سی او سی اور حکومتی اداروں سے رابطہ کیا ہے ۔دوسری جانب کراچی میں جاری پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کو گراونڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ بورڈ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے میچز میں 50 فیصد تماشائیوں کی اجازت ملنے کا خواہشمند ہے۔

تعارف: newseditor