پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لئے ٹیموں کی لاہور آمد کل سے شروع ہو گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیم کل لاہور پہنچیں گی جبکہ لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز 8 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔
ٹیمیں ہائی پرفارمنس سینٹر اور ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹریننگ کریں گی۔پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا۔