پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اتھلیٹکس اور بیڈمنٹن کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور بھر سے لڑکوں اور لڑکیوں نیحصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
اس موقع پر انٹر نیشنل بیڈمنٹن کوچ حیات اﷲ، ندیم خان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں۔ جیولن تھرو میں شہزاد نے پہلی، شایان نے دوسری اور شہاب نے تیسری، 100 میٹر دوڑ میں اسامہ نے پہلی، بلال نے دوسری اور سلمان نے تیسری، 400 میٹر دوڑ میں فیاض نے پہلی، سلمان نے دوسری اور نور حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بیڈمنٹن لڑکوں کے ایونٹ میں محسن نے پہلی اور ہشام نے دوسری، گرلز کیٹگری میں نور سلیم نے پہلی اور اقرا اسحاق نے دوسری ، جیولن تھرو میں عدنان سمیع نے پہلی اور حسیب خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔