پشاور( سپورٹس رپورٹر)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بنوںڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام باچا خان ہاکی کلب اور خلیل ہاکی کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں باچا خان ہاکی کلب نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔ ریجنل سپورٹس افسر سوات کاشف فرحان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بنوں عظمت علی شاہ اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے۔
ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن بنوں کے سیکرٹری نعیم باچا کوچ برکت علی بھی موجود تھے۔ 13 ویں منٹ میں باچا خان کلب نے گول کرکے برتری حاصل کی فلک زمان نے 18ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔ 33ویں منٹ میں خلیل ہاکی کلب کے اسامہ نے گول کرکے برتری ایک دو کردی۔ تیسرے کوارٹر میں باچا خان کلب کے فلک زمان نے تیسرا گول کرتے ہوئے برتری تین ایک کردی، 45ویں منٹ میں عمر جونیئر نے باچا خان کلب کے لئے چوتھا گول کردیا۔ آخری کوارٹر میں خلیل کلب کے اسامہ نے 50ویں منٹ اور ثاقب نے 57ویں منٹ ٹیم کے لئے دوسرا اور تیسرا گول کیا یوں باچا خان کلب نے کامیابی حاصل کرلی۔