سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے والد ترلوک چند رائنا کینسر کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔سریش رائنا کے والد ایک فوجی افسر تھے اور بم بنانے میں مہارت رکھتے تھے۔دوسری جانب سریش رائنا کے والد کی موت پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انکل کی موت کی بات سن کر بہت دکھ ہوا۔خیال رہے کہ 35سالہ سریش رائنا نے 18ٹیسٹ، 226ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔