اکیسوی قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 27 مارچ سے شروع ہو گی

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اکیسوی قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 27 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے شروع ہوگی۔

گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے 18 ٹیموں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں،

انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی، چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 30 مارچ کو اور فائنل مقابلے 31 مارچ کو کھیلے جائیں گے، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ کے دوران اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا،

تعارف: newseditor