ساؤتھ افریقہ سے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی بلائنڈزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کااعلان

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سیلکشن کمیٹی نے چیئرمین سےّد سلطان شاہ کی منظوری سے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں اور آفیشلزکے ناموں کااعلان کردیا ہے 28 فروری تا 3 مارچ تک کراچی میں کھیلی جانے والی تین میچزپر مشتمل سیریز کیلئے پی بی سی سی کے چیئرمین سےّ سلطان شاہ نے نثارعلی کوپاکستانی ٹیم کا کپتان اور ظفراقبال کو نائب کپتان مقرر کیا ہے

لاہور میں لئے گئے تین روزہ ٹرائلز کے بعد چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد بلال ستّی اور کمیٹی کے اراکین مسعودجان اورابرارشاہ کے منتخب کردہ دیگر کھلاڑیوں میں (بی ون کیٹیگری) میں ریاست خان، محمدشاہ زیب، محمد سلمان، کاشف صدیق، (بی ٹو کیٹیگری) میں شاہ زیب حیدر، مطیع اللہ، احتشام الحق، نصیب اللہ، جبکہ (بی تھری کیٹیگری) میں محمد راشد، محسن خان، فیصل محمود، اکمل حیات اور اسرارالحسن کے نام شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلزمیں علی ڈینو مینیجر، محمد جمیل کوچ اور مسعودجان ٹرینر ہوں گے

فخرعباس، معین اسلم اور ثناء اللہ خان کے نام ریزروکھلاڑیوں میں شامل ہیں ون ڈے سیریزکے میچز ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے سیریز کا افتتاحی میچ 28 فروری،دوسرا میچ یکم مارچ جبکہ تیسرا میچ 3 مارچ کو کھیلا جائے گا چیئرمین پی بی سی سی سےّدسلطان شاہ کاکہنا ہے کہ ساؤتھ افریقہ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں چھ نئے کھلاڑیوں کوموقع دیا گیا ہے تاکہ وہ ہوم سیریز میں ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کابھرپوراظہارکرسکیں۔

تعارف: newseditor