کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ان فارم آل رائونڈر محمد نواز پائوں کی انجری کے سبب پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ نے محمد نواز کے پی ایس ایل سے باہر ہوجانے کی تصدیق کی ہے۔محمد نواز کو ٹریننگ کے دوران بائیں پائوں میں انجری ہوئی ہے۔فرنچائز مینجمنٹ کا کہنا ہے محمد نواز کا متبادل لیا جائے گا۔

تعارف: newseditor