پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلی گئی کشمیر ڈے ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی نے جیت لی جبکہ سندھ نیٹ بال ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں تھے
جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ گذشتہ روز پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں کھیلی گئی جس میں پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی نے پہلی اور سندھ نیٹ بال ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی
جبکہ ناظم آباد نیٹ بال اکیڈمی اور کراچی نیٹ بال اکیڈمی کی ٹیمیں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔