کومبیکس اسپورٹس نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق کھیل کا سامان فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ عمر سعید

کراچی۔ سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کیجانب سے منعقدہ ایونٹس میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کے اعزازمیں سالانہ پرفارمنس ایوارڈ زکی تقریب مقامی کلب میں منعقد ہوئی جس میں کومپیکس اسپورٹس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (CEO) عمر سعید، فروٹ نیشن کے ہیڈ آف کمیونیکیشن فیصل خان، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن فرح سعید، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، چیئرپرسن عالیہ احمد،جنرل سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ، فنانس سیکریٹری مراد حسین اور کھیلوں سے وابستہ دیگرشخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کومپیکس اسپورٹس کے سی ای او عمر سعیدکاکہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کو پروان چڑھانے اور اس کے معیار کو بلند کرنے کیلئے ہمارا ادارہ مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کو انکے بین الاقوامی اور پاکستان میں منعقد ہونے والےایونٹس کیلئے کٹس اور کھیلوں کاسامان رعایتی قیمت پر فراہم کررہا ہے

ہماراعزم ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق کھیل کا سامان فراہم کیا جائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فروٹ نیشن کے ہیڈ آف کمیونیکیشن فیصل خان کاکہنا تھا کہ صحت مند کھلاڑی مضبوط پاکستان کا پیغام فروٹ نیشن کے پلیٹ فارم سے پورے ملک میں پہنچائیں گے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حوصلہ افزائی کیلئے ایسی تقاریب ان میں مزید محنت اور لگن کاجذبہ بیدار رکھتی ہیں سافٹ بال کے کھیل کی ترقی و فروغ اور مختلف ایونٹس کے تسلسل کے ساتھ انعقاد کے حوالے سے سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن ملک میں نمایاں مقام رکھتی ہے ایسوسی ایشن کے سیکریٹر ی ذیشان مرچنٹ نے کہا کہ اگلے ماہ کراچی میں سافٹ بال ویمنز کی نیشنل اور حیدرآباد میں انٹر ڈویژنل چیمپئین شپ کاانعقاد کیا جارہا ہے اولمپک کونسل آف ایشیاء کے سیمینار برائے ایمپاورنگ ایتھلیٹس کے کوئز مقابلے میں فراز اعجاز کا پہلی پوزیشن حاصل کرنا ہم سب کیلئے باعث اعزازہے تقریب میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز ایوارڈز و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔

تعارف: newseditor