مائیکل نیسر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے باہر

آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل نیسر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل نیسر کی اسکین رپورٹ کے بعد سائیڈ اسٹرین کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ ان کی کرکٹ میں واپسی کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

مائیکل نیسر کے دورۂ پاکستان سے باہر ہونے کا کرکٹ آسٹریلیا باضابطہ اعلان کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ پاکستان کے لیے مائیکل نیسر کی جگہ فاسٹ بولر مارک اسٹیکٹی کی آسٹریلوی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

مائیکل نیسر پاکستان کا دورہ کرنے والی اٹھارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں، مائیکل نیسر سے قبل اسٹیو اسمتھ اتوار کو کنکشن کا شکار ہوئے تھے، ان کی بھی ٹیم میں شمولیت خدشات کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ نیسر برسبین میں نیوساؤتھ ویلز کے خلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔

تعارف: newseditor