مسلسل ناکامیاں، وسیم اکرم آپے سے باہر، بابر اعظم کو ڈانٹ پلا دی

پاکستان سپرلیگ 7 میں کراچی کنگز کی پے در پے آٹھویں شکست نے ناصرف شائقین کرکٹ کو مایوس کیا بلکہ ٹیم کے صدر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو بھی غصہ دلادیا۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مقابلے کے آخری لمحات میں وسیم اکرم خود باؤنڈری لائن پر آپہنچے اور وہاں کھڑےکپتان بابر اعظم کی حکمتِ عملی سے مطمئن دکھائی نہیں دیے اور انہیں ڈانٹ پلا دی۔

دوران میچ وسیم اکرم اور   بابراعظم کے درمیان کیا  بات چیت ہوئی اس کا تو کسی کو علم نہ ہوا لیکن سوشل میڈیا صارفین وسیم اکرم کے اس رویے پر سخت نالاں دکھائی دیے اور کپتان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

تعارف: newseditor