تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ نوید انور۔ الفا ہائی انٹر ہاؤس کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک اور الفا ہائی اسکول کے زیر ایتمام الفا ہائی انٹر ہاؤس کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی نوید انور صدیقی جوائنٹ انچارچ سندھ افیسر اسیوسی ایشن KDA اور ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس KDA, ایاز منشی نے بال کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور ان کے ساتھ اسپورٹس اورگنایزر محمّد نسیم، انٹرنیشنل باسكیٹ بال کوچ جاوید خان، اسپورٹس کوارڈینیٹرز کاشف احمد فاروقی اور مس نایاب مالک بھی موجود تھی

حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانی نشوونما کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے اور الفا ہائی اسکول اور الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے تمام ڈائریکٹرز خاص طور پر پرنسپل مس سمبول جہاں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائرس ہاؤس نے ٹیمبر ہاؤس کو چھ وکٹز سے شکست دے کر ہاؤس ٹروفی اپنے نام کی۔ ڈائرس ہاؤس کے کپتان عبدالله راحیل، اشد فرخ، عبدالله باوا اور عثمان عادل نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اور ٹیمبر ہاؤس کے سبحان دوگن، محمّد حمّد، انس ارشد اور طہ بکالی نے بھی اچھی کارکردگی بش کی۔۔ آخر میں مہمان خصوصی نوید انور صدیقی، ایاز منشی اور محمّد نسیم نےکھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے۔

تعارف: newseditor