پشاور سکریبل لیگ کا پروقار تقریب میں آغاز

پشاور ( سپورٹس رپورٹر)پشاور سکریبل لیگ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پروقار تقریب میں شروع ہوگئی جس میں مختلف سکولوں کے دوہزار سے زائد بچے شرکت کررہے ہیں ، لیگ کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالدمحمود نے کیا ان کے ہمراہ پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کے نائب صدر اینڈ ڈائریکٹر یوتھ پروگرام پاکستان طارق پرویز ،نائب صدر محمد عنایت اللہ سرپرست اعلی کے پی سکریبل اسوسی ایشن عارف یوسف آر ایس او عزیزاللہ پشاور، ایس ڈی ای او ایجوکیشن ، ڈی ای او ایجوکیشن زنانہ سمینہ غنی، ایس ڈی ای او ٹاون تھری پشاور سرکل سجاد رشید، ڈی ایس او مردان اینڈ پشاور سپورٹس کمپلیکس جمشید بلوچ فوکل پرسنز شہنیلا ادریس ۔ مس حنا ۔مس سخرش فاطمہ، مس عاصمہ، شایان خان، سعید الرحمان، کامران خرم، ایگزیکٹو ممبر ملک انیس کوارڈینٹر کیپی سکریبل اسوسی ایشن محمد وقار اور بچوں کے والدین کی کثیر تعداد میں شرکت۔

ڈسٹرکٹ و ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے منعقد پشاور سکرییبل لیگ باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیاگیا گرلز ماڈل سکول حیات اباد کی بچیوں نے ویلکم پرفارمنس پیش کی گرلز مڈل سکول نوتھیہ نے کلچر ڈانس پیش کیا جبکہ ایف جی سکول پشاور کینٹ نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی مشہور نظم پر زبردست پرفارمنس پیش کی۔ پشاور ماڈل سکول کے سٹوڈنٹس نے علاقائی رقص، تمام سکولز کی جانب سے پیش کردہ پرفارمنسز نے سماں باندھ دیا۔

روٹس میلیینیم سکول سسٹم، اغوش الخدمت ۔سٹی سکول، اے پی ایس، کینٹ بورڈ پشاور، ایڈورز سکول ۔مسلم پبلک سکول، ہیپی ڈے سکول سمیت سینٹ میری سکول کے علاوہ دیگر سکولوں کے بچوں اور بچیوں کی بھی فیملیز کے ساتھ بھرپور شرکت۔

تعارف: newseditor