کامران غلام کو تھپڑ مارنے پر حارث رئوف کو میچ ریفری کی جانب سے وارننگ

لاہور قلندرز کے حارث رؤف کی جانب سے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو گراؤنڈ میں تھپڑ مارنے کے بعد ریفری علی نقوی نے حارث کو میچ کے بعد طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو مستقبل میں محتاط رہنے کا کہا، اس کے علاوہ انہوں نے سمجھایا کہ گراؤنڈ میں ہنسی مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے۔

تاہم حارث رؤف نے معاملے کو دوستانہ انداز  قرار دیا لیکن ریفری نے حارث کو خبردار کرکے معاملہ ختم کردیا۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے کرکٹر حارث رؤف کو کھیل کی اسپرٹ کے حوالے سے بھی سمجھایا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آن فیلڈ امپائرز نے بھی اس حوالے سے کوئی شکایت میچ ریفری کو نہیں کی چونکہ معاملہ ایک ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا تھا اس لیے سنگین قرار نہیں پایا، کھلاڑیوں کو واقعہ کے بعد گراؤنڈ میں  ہنستے کھیلتےکرتے بھی دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران حارث کی گیند پر کامران غلام سے کیچ چھوٹ گیا، اسی اوور میں حارث کی گیند پر فواد احمد نے کیچ پکڑا تو کامران غلام حارث سے خوشی سے ملنے آئے لیکن حارث نے انہیں تھپڑ دے مارا۔

تعارف: newseditor