فائنل سے باہر ہونے پر رضوان نے شاداب خان کو کیا کہا؟

پاکستان سُپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز کے پہنچنے پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو مبارکباد دی۔محمد رضوان نے کہا کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سنسنی خیز رہا۔

اُنہوں نے کہا کہ میچ کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوا، فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر شاہین آفریدی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

کپتان ملتان سلطانز نے کہا کہ شاداب خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی میچ میں بہت محنت کی۔محمد رضوان نے شاداب خان کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ سر اونچا رکھیں میں جانتا ہوں آپ ہمت نہیں ہاریں گے اور مضبوط کم بیک کریں گے۔

تعارف: newseditor