پاکستان سپر لیگ7،شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نئی تاریخ رقم کردی۔

شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت کسی اہم ٹی ٹوئنٹی لیگ جیتنے والے کم عمر کپتان بن گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 21 سال کی عمر میں بطور کپتان پی ایس ایل ٹرافی جیتی ہے جبکہ اس سے قبل آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ نے 2012 میں 22 سال کی عمر میں سڈنی سکسرز کیلئے بگ بیش ٹرافی اٹھائی تھی۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل میں اس سے قبل محمد رضوان نے 28 سال کی عمر میں بطور کپتان ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

تعارف: newseditor