کمشنر نے لیاری میں کمشنر کراچی باکسنگ کپ منعقد کرنے کا اعلان کردیا

 

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے لیاری میں کمشنر کراچی باکسنگ کپ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان 17 سال کے بعد عالمی سطح پر باکسنگ میں کانسی کا میڈل جیتنے والے ذوھیب رشید بلوچ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات میں صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن اصغر بلوچ ، صدر باکسنگ ایسوسی ایشن کراچی عابد بروہی ، سیکرٹری جنرل سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت ، انٹرنیشنل ہاکی کوچ محمد اخلاق اور صدر کراچي باسکٹ بال ایسوسی ایشن غلام محمد خان موجود تھے ۔ 21 سالہ ذوھیب رشید بلوچ نے تاشقند میں انڈر 22 ایشین باکسنگ چیمپئن شپ 2022 میں کانسی کا میڈل جیتا ۔ ذوھیب رشید بلوچ کا تعلق لیاری کے باکسنگ خاندان سے ہے ۔ان کے والد عبدالرشید بلوچ انٹرنیشنل باکسر ہیں، ایک بھائی شعیب رشید نے سائوتھ ایشین گیمز میں طلائی تمغا اور دوسرا بھائی وحید بلوچ ورلڈ ملٹری گیمز اور ایشن گیمز میں سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ لیاری کے نوجوان بچے نے اپنی ہمت اور بغیر کسی سپورٹ سے عالمی سطح پر ملک اور لیاری کے لئے اعزاز حاصل کیا ہے۔لیاری میں باکسنگ اور فٹبال کا بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔ لیاری کے بچے بغیر سرپرستی کے ملک کے لئے اعزاز حاصل کرتے رہے ہیں۔ اگر ان کی سرپرستی کی جائے تو مزید کامیابیاں سمیٹ کر آئیں گے۔ کمشنر کراچی نے ذوھیب رشید بلوچ کی حوصلہ افزائی کے لیے اعلان کیا کہ ان کا فروفائل کمشنر کراچی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ جبکہ لیاری میں جلد کمشنر کراچی باکسنگ کپ منقعد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

error: Content is protected !!