کیپری گلوبل نے یو اے ای ٹی 20لیگ میں فرنچائز حاصل کر لی

کیپری گلوبل نے متحدہ عرب امارات کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کرکے کرکٹ میں پہلی بار تاریخی قدم رکھا ہے۔
کیپری گلوبل گروپ ایک کاروباری ادارہ ہے جس نے یو اے ای ٹی 20لیگ فرنچائز حاصل کی اور کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنے کے خواہش کا اظہار کیا اس حوالے سے کیپری گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش شرما نے کہا؛ “ہمیں یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کرنے پر خوشی ہے۔ کھیلوں کی فرنچائزنگ میںشمولیت کرکٹ کے مداحوں کی وجہ سے ہے ہماری کوشش ہو گی کہ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کریں کیونکہ کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے آئی پی ایل میں کھیل کے معیار کو دیکھتے ہوئے ہماری کوشش ہو گی کہ متحدہ عرب امارات کی لیگ میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور ہم پر امید ہیں کہ یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کا یہ سیزن کامیاب ہو گا اور آئندہ برسوں میں اس میںمزید بہتری آئے گی

خالد الزرونی، متحدہ عرب امارات کی T20 لیگ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے کہا؛ “میں مسٹر شرما کو متحدہ عرب امارات کی T20 فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت پرجوش ہوں! ایک ایسے پارٹنر کا ہونا جو ہندوستان کے تسلیم شدہ مالیاتی کاروباری ادارہ ہے جس نے یو اے ای ٹی 20لیگ میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی ہے جو یقینا کرکٹ کے فروغ کے لئے اہمیت کی حامل ہے جس سے یو ای میں کھیلوں کو فروغ ملے گا

 

ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا۔ "ہمیں بہت خوشی ہے کہ راجیش شرما جیسے افسانوی سرمایہ کار شخصیت نے UAET20 لیگ کے ساتھ شراکت داری کی۔ یہ یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور یقینا اس سے یو اے ای میں کرکٹ مزید فروغ ملے گا
UAE T20 لیگ کے بارے میں:
UAE کی T20 لیگ ایک پروفیشنل فرنچائز پر مبنی T20 فارمیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں 34 میچوں کے ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ تاحال Reliance ، Lancer Capital ، GMR گروپ اور Capri گلوبل نے UAE T20 لیگ میں ایک ایک ٹیم حاصل کی ہے۔

error: Content is protected !!