کم بیکس انٹرنیشنل سیٹلائٹ سکواش ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں جاری

پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا کم بیکس انٹرنیشنل سیٹلائٹ سکواش ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں جاری ہے‘گزشتہ روز میچوں کے موقع پر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور لیجنڈ قمرزمان ‘چیف آرگنائزر و چیف ریفری منور زمان‘سابق ورلڈ نمبر ٹو محب اللہ خان ‘کم بیکس ڈائریکٹر پشاور عارف علی ‘فنانس سیکرٹری کے پی سکواش ایسوسی ایشن وزیر محمد‘ ایگزیکٹو ممبر فضل خلیل‘شیر بہادر‘ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس سکواش کوچز محمد وسیم ‘امجد اقبال ‘محمد عادل فقیر ‘نعمت اللہ ‘ناصر اقبال اور عالمزیب‘انٹرنیشنل کوچ ساجد خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘گزشتہ روز ہونیوالے دوسرے راﺅنڈ کے مردوں کے مقابلے میں نورزمان‘ فراز محمد‘ وقار محبوب‘ عزیر شوکت‘ وقاص محبوب‘ ذیشان زیب‘ خوشحال ریاض‘ ظاہر شاہ نے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا

 

‘کوارٹر فائنل مقابلوں میںنورزمان‘ وقار محبوب‘ وقاص محبوب اور خوشحال ریاض نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا‘خواتین کے دوسرے راﺅنڈ کے مقابلوں میںنورالہدیٰ‘ آمنہ ملک‘ مائرہ حسین‘ کومل خان‘ ایمن شہباز‘ ثناءبہادر‘ حراءعقیل‘ روشنا محبوب نے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا‘کوارٹر فائنل مقابلوں میں نورالہدیٰ‘ کومل خان‘ ایمن شہباز اور روشنا محبوب نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘

 

 

صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان کے بہترین مرد و خواتین سکواش کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور ان کے درمیان کانٹے کے مقابلے جاری ہیں کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کااظہارکررہے ہیں‘انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مقابلے کرائیں حال ہی میں محکمہ تعلیم اور سکواش فیڈریشن کیساتھ مل کر انٹر سکولز سکواش ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جسے جلد ہی شروع کیا جائے گا جب تک سکول کی سطح سے کھلاڑی ٹریننگ حاصل نہیں کریں گے وہ انٹرنیشنل لیول تک نہیں پہنچ سکتے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایج گروپ سے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہوگا‘اس ایونٹ میں انعامی رقم رکھی گئی ہے ‘ ٹورنامنٹ 11 مارچ تک جاری رہے گا ان مقابلوں سے کھلاڑیوں کواپنی انٹرنیشنل رینکنگ بہتر کرنے میں بھرپور مدد مل رہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے کم بیکس کی طرح سپانسرز کو آگے آنا چاہئے‘ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد جونیئر کھلاڑیوں کے لئے بھی مقابلے منعقد کرائیں گے جبکہ رمضان کے دوران جونیئر اورسینئر کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ جاری رہیں گے جس کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

error: Content is protected !!