آسڑیلوی لیگ سپنر مچل سوپیسن کل ڈیبیو کرینگے

آسٹریلیا نے کل سے شروع ہو رہے کراچی ٹیسٹ کیلئے فائنل الیون بنالی ہے، مچل سویپسن کل ڈیبیو کریں گے، انہیں جوش ہیزل ووڈ کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔مہمان ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ امید ہے کراچی کے وکٹ پر سپنرز کو سپورٹ ملے گی، پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی سے مایوس نہیں، مگر ہمیں اور وکٹیں لینا ہوں گی۔

 

پیٹ کمنز نے کہا کہ کراچی میں امید ہے ایسی وکٹ ہے جو برصغیر کی عام وکٹ ہوتی ہے، لگ رہا ہے کہ میچ میں آگے جاکر وکٹ پر بریک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ کافی سپیشل سیریز ہے، اس سیریز کو اہم بنانے کیلئے بہت سے لوگ کردار ادا کر رہے ہیں، یہاں لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا ہے خیال رکھا ہے ۔پیٹ کمنز کا کراچی میں پچ کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ نیشنل سٹیڈیم میں ریورس سوئنگ ہوسکتی ہے، ریورس سوئنگ ہوئی تو مچل اسٹارک خطرناک ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہاں اسپنرز کا بھی اہم کردار ہوگا، ہم نے پاکستانی اسپنرز کا سامنا کرنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔

error: Content is protected !!