لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ جنوبی پنجاب وویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی شبنم حیات نے کہا کہ کھیلوں کی اہمیت پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ میں خواتین کھلاڑیوں کا اہم کردار ہے خصوصا کرکٹر میں خواتین نے صوبائی اور ملکی سطح پر بڑا نام کمایا ہے محکمہ کھیل میں مرد اور خواتین کو مواقع فراہم کرنے میں کردار ادا کرنا بہت ضروری ہے کھیل ہماری زندگی کا ایک بہت اہم حصہ ہیں حقیقت میں ہمیں اپنی شناخت دینے میں یہ سب تکنیکی حصہ ہے کھیل ساری دنیا کے لاکھوں مرد و خواتین کی زندگی کا ایک بنیادی حصہ ہے کھیل باصلاحیت اور شوق پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے تا کہ لوگ ذاتی اور پیشہ ورانہ مقاصد کیلئے انکی فراہمی میں بہتر ہو سکیں
کھیلوں سے تفریحی سرگرمیوں کا بھی کام ہوتا ہے جس کا مقصد جسمانی اور جذباتی دباو سے آزاد ہوتا ہے صحت مند زندگی گزارنا جسمانی ورزش کے حصول کا ایک زریعہ ہے جنوبی پنجاب وویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی شبنم حیات نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہر انسان کو اپنی جسمانی اور دماغی صحت برقرار رکھنے کیلئے کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلنا چاہئے اس لئے ہم سب کو کھلیوں کے میدان آباد کرنا چاہیے۔