آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان کل بنگلہ دیش کے مدمقابل ہوگا

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل اپنا چوتھا میچ بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتہ کے روز ٹورنگا سے ہملٹن پہنچی تھی یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے پاکستان کو پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا یہ عالمی کپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں مسلسل 11 ویں شکست دی، اس کے بعد پاکستان کی ٹیم کو آسڑیلیا نے شکست سے دوچار کیا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم جو جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دیدی تھی، پاکستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سب سے آخری نمبر پر موجود ہے۔

تعارف: newseditor