عالمی کپ مقابلوں میں سدرہ امین سنچری سکور کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے بنگلا دیش کے خلاف سنچری داغ دی وہ ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والی پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی سدرہ امین نے 136گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 8چوکے شامل تھے، وہ 104رنز بناکر آؤٹ ہوئیں ۔

اس سے قبل 2017میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناہیدہ خان نے 79رنز بنائے تھے جو ورلڈ کپ میں کسی بھی پاکستانی خاتون کرکٹر کا سب سے بڑا اسکور تھا۔

تعارف: newseditor