بھارتی کبڈی پلیئر سندیپ سنگھ کو ٹورنامنٹ کے دوران گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع جالندھر میں بین الاقوامی سطح کے کبڈی کھلاڑی سندیپ سنگھ ننگل امبیان کو کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔کبڈی کھلاڑی سندیپ سنگھ کی عمر 40 برس تھی، گولی لگنے کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سندیپ ٹورنامنٹ کے مقام سے باہر آیا تو چار افراد نے اس پر گولیاں چلا دیں، پولیس کو شبہ ہے کہ کبڈی کھلاڑی کو آٹھ سے دس گولیاں ماری گئی تھیں۔جالندھر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکھویندر سنگھ کے مطابق کبڈی کھلاڑی کا تعلق شاہکوٹ کے گاں ننگل امبیان سے ہے لیکن وہ انگلینڈ میں آباد تھا اور برطانوی شہری ہے۔

تعارف: newseditor