انگلش کائونٹی ہیمشائر نے حسن علی کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

انگلش کائونٹی کرکٹ کلب لنکا شائر کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار کاکردگی کے باعث اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گزشتہ ماہ دو بار اننگز میں 5، 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔حسن علی نے ہیمشائر کے خلاف پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ اس سے قبل گلوسٹر شائر کے خلاف میچ میں بھی حسن علی نے ایک اننگز میں 6 اور ایک اننگر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔لنکا شائر کی جانب سے حسن علی کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔انگلش کائونٹی کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے لیے آپ کے ہلٹن پلیئر حسن علی ہیں۔

error: Content is protected !!