جیسی وکٹیں بن رہی ہیں اس سے پاکستان امیج خراب ہوگا، انضمام الحق

آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی ناقص بیٹنگ پرفارمنس پر سابق کپتان انضمام الحق اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے نیشنل سٹیڈیم کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی وکٹیں بنائیں گے تو کون کھیلنے آئے گا۔قومی بیٹرز کی حکمتِ عملی پر انہوں نے کہا کہ ڈر کے کھیلیں گے تو یہی ہوگا۔انضمام الحق کہتے ہیں اس طرح کی وکٹوں سے پاکستان کا امیج اچھا نہیں جارہا، آپ کا ذہن مثبت نہیں آپ منفی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ جیت کا تو سوچ ہی نہیں رہے، خراب کارکردگی پر شائقین بھی مایوس ہیں۔

error: Content is protected !!