پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ ، پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز مین سنگل ، انڈر 18 ، انڈر12 اور انڈر8 کے میچز کھیلے گئے اس موقع پرکمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سیدخان آفریدی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ،ایس پی شوکت خان ،اکائونٹ آفیسر امجد اقبال ، اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر اعزاز خان ، چیف کوچ شفقت اﷲ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمرآیاز خلیل ، آرگنائزنگ کمیٹی ذاکر اللہ’ نعمان’ شاہ حسین’ رومان خان’ شاہد آفریدی ‘ شاکر اللہ ‘مبارک شاہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری چیمپئن شپ میں گزشتہ روز مینز سنگل ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں انٹر نیشنل کھلاڑی کاشان عمر نے شاہ سوار کو چھ تین چھ تین سے شکست دی ، دوسرے میچ میں انٹر نیشنل کھلاڑی ثابق عمر نے اسرار گل کو چھ چار ، چھ چار سے ہرایا ۔ تیسرے میچ میں عباس خان نے عمر احمد کو چھ دو چھ چار سے شکست دی ، عزیر نے عاقب عمر کو چھ دو چھ چار سے ہرایا ، شاکر اﷲ نے الہام وزیر کو چھ دو چھ تین سے شکست دی
انڈر12 کیٹگری میں ذالان نے سالار خان کو چھ ایک چھ تین سے ہرایا ، جنید نے عبداﷲ کو چھ دو چھ ایک سے ، انڈر8 کیٹگری میں سالار نے ریان عمر چھ تین چھ تین فیضان آفریدی نے حماد کو چھ تین چھ دو سے شکست دی ، چیمپئن شپ میں مینز سنگل،مینز ڈبل، بوائز انڈر 8سنگل، بوائز انڈر 12 اور بوائز انڈر 18 کیٹگری میں کھلاڑیوں صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں جس میں خیبر پختونخوا سمیت پاکستان ائیرفورس، پاک واپڈا،ایس این جی پی ایل اور پولیس کے کھلاڑی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں حال ہی میں ڈیوس کپ کھیلنے والے کھلاڑی شعیب خان اور خیبر پختونخوا کے بین الا قوامی کھلاڑی برکت اللہ،یوسف علی،اعجاز احمد،ثاقب عمر،عاقب عمر،کاشان عمر،حمزہ رومان،حامد اسرار اور عزیر خان شرکت کررہے ہیں ٹاپ رینکنگ پلیئرز کی موجودگی سے جونیئر کھلاڑیوں کو بھی بہترین کھیل کا موقع ملا ہے اور وہ اس سے اپنے کھیل میں مزید بہتری لا سکتے ہیں جبکہ امید ہے کہ ہمارے صوبے کے ٹاپ رینک ٹینس کھلاڑی مزید ترقی کریں گے اور ملک و قوم کے لئے مزید انٹرنیشنل اعزازات حاصل کریں گے۔