حسان خاور سے سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان کلیئر اور صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن عدنان احسان خان کی ملاقات

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور سے سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان کلیئر اور صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن عدنان احسان خان کی ملاقات اُن کے دفتر میں ہوئی۔ ملاقات میں پنجاب اور پاکستان کی سطح پر سائیکلنگ کے فروغ اور ٹورازم کو پنجاب میں پروموٹ کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔حسان خاور کا کہنا تھا کے وہ پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے ملک بھر میں سائیکلنگ کے ایونٹس ملکر کروائے گئے۔ سیکرٹری معظم خان اور صدر عدنان احسان خان نے اُن کی سائیکلنگ میں دلچسپی اور اُسکی ترقی میں تعاون دلوانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

تعارف: newseditor