اولمپک ورک آئوٹ ڈے، پاکستان کی نمائندگی اعصام الحق نے کی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا وائرس کے باعث رواں سال ہونے والے اولمپکس متاثر ہوئے ہیں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اولمپک ورک آؤٹ ڈے منانے کا اعلان کیا جس میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس نے آن لائن شرکت کی پاکستان کی نمائندگی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کی،کورونا وائرس نے اولمپکس مقابلے تو ملتوی کرادئیے لیکن ایتھلیٹس کے حوصلے پست نہ کراسکا

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اولمپک ورک آؤٹ ڈے منانے کا اعلان کیا تو دنیا بھر سے کھلاڑی ایکشن میں آگئے ۔اولمپکس انتظامیہ کی جانب سے اولمپکس گیمز کی جگہ اولمپک ڈے منانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا تھا کہ اولمپک ڈے کے حوالے سے میں بہت پرجوش اور فخر محسوس کررہا ہوں ۔انسٹا گرام پر لائیو سیشن میں اعصام الحق کو ہزاروں کھلاڑیوں نے جوائن کیا۔کورونا کی وجہ سے رواں سال جولائی میں ہونیوالے اولمپکس مقابلے ایک سال کیلئے ملتوی ہوگئے تھے۔

error: Content is protected !!