میاندم کلچرل اینڈ سپورٹس فیسٹیول 18 تا20 مارچ منعقد ہوگا ، جنید خان

ضلعی انتظامیہ سوات کے زیر اہتمام میاندم کلچرل فیسٹیول 18 تا 20 مارچ پی ٹی ڈی سی موٹل میاندم میں ہوگاجس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے فیسٹیول میںکلچرل پروگرامز، روایتی سٹالزکے علاوہ کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن سنٹر، فوڈ کورٹ، کڈز پلے ایریا، خٹک ڈانس، رباب، ڈرامہ، خاکے، روایتی موسیقی، شاعری وغیرہ بھی فیسٹیول کا حصہ ہوں گے

 

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے پچھلے چار پانچ ہفتوں میں سوات میں تیسرا بڑا فیسٹیول ہوگا قبل ازیںکالام سنو فیسٹول ، اور گبین جبہ سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے سیاح مختلف مقابلوں، روایتی کھانوں، موسیقی اور دیگر سرگرمیوں سے محظوظ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں جمناسٹک، میراتھان ریس، ہائیکنگ، باکسنگ، باڈی بلڈنگ اور سائیکل ریس کے مقابلے کرائے جائیں گے۔فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان اور ضلعی انتظامیہ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

error: Content is protected !!