کراچی ڈویژن نے سندھ کپ جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سینیٹر یوسف بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ پورے سندھ میں اسپورٹس سرگرمیوں کا جال بچھایا جائے گا۔ تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی عمل کو بھی جاری رکھیں۔ وہ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے استاد عبداللہ بلوچ باکسنگ اسٹیڈیم پیپلزاسپورٹس کمپلیکس ماری پور روڈ لیاری میں تین روزہ سندھ کپ جونیئر باکسنگ چمپئن شپ کے فائینل مقابلوں میں تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پورے سندھ سے 60سے زیادہ جونیئر بوائز اینڈ گرلز باکسروں کی شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہمارے نوجوان کھیلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ان کو یہ موقع دیا جائے۔ انہوں نے وزیر کھیل ارباب رحیم اور سیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی کو خراب تحسین پیش کیا کہ وہ کھیلوں کے انعقاد کے لئے اداروں سے تعاون کررہے ہیں۔ اس موقع پر ریٹائرڈ جسٹس شاہ خاورشاہ، صدر سند ھ باکسنگ ایسوسی ایشن محمد اصغر بلوچ،ساؤتھ کے صدر رسول بخش،کیماڑی کے صدر خان محمد، ساؤتھ کے نائب صدر فتح محمداور مہر بخش کوچ، سابق اولمپئن ملنگ بلوچ، سابق انٹر نیشنل باکسر عبدالرؤف قریشی، مراد بخش، عظیم جان،، عبدالرشید اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر موجود تھے۔ جبکہ ریفری ججز کے فرائض نواب علی، شیر محمد، عبدالوحید درویش، فدا حسین، عدنان آفریدی، منور حسین، بشارت علی، نور بادشاہ، گلزار خان،عظمیٰ قمر، صالح محمد جمیل خان اور جیوری کے فرائض محمد یونس پھٹان نے انجام دیئے اس سے قبل، سیکریٹری ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے تفصیلات سے آگاہ کیا۔تین روزہ چیمپئن شپ میں حیدرآباد میرپورخاص شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور کراچی کے 60سے زیاہ جونیئرز بوائز اور گرلزباکسرز نے ریکارڈ تعداد میں شرکت کی۔ کل 44مقابلے ہوئے۔ جبکہ فائینل میں 13مقابلے ہوئے کراچی ڈویژن نے بوائز جونیئر کلاس میں 6گولڈ 2سلور لے کر پہلی، میرپور خاص ڈویژن نے 2گولڈ 2سلور لیکر دوسری جبکہ لاڑکانہ ڈویژن نے ایک گولڈ اور ایک سلور لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز کلاس میں کراچی نے 3گولڈ لیکر پہلی میرپو رخاص نے 2سلور لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ فائنل مقابلوں کے نتائج یہ ہیں۔ 46کلو گرام میں اذان (کراچی) نے نور احمد میرپور خاص کو 3-0سے۔ 48کلو گرام میں سمیر (لاڑکانہ) نے عذیت(کراچی)کو 2-1سے۔ 50کلو گرام میں عادل خان (کراچی)نے شاہ زین (حیدرآباد) کو2-1سے۔52کلو گرام میں علی رضا (کراچی)نے جمال (حیدرآباد) کو 3-0سے۔ 54کلو گرام میں فرہاد (کراچی) نے حسنات (سکھر)کو 2-1سے۔ 57کلو گرام میں اسامہ (کراچی) نے مزمل حیدرآباد)کو 2-1سے۔60کلو گرام میں سعود(میرپور خاص) نے کامران حیدرآباد کو 3-0سے ہرادیا۔ گرلز جونیئرمیں 44کلو گرام میں عالیہ سومرو (کراچی) نے ماہ نور (کیماڑی) 3-0سے۔ 46کلو گرام میں سحر (کراچی) نے آمنہ (حیدرآباد)کو 3-0سے۔50کلو گرام میں آکان شاہ بلوچ (کراچی)نے عائشہ حمید (میرپورخاص) کو 2-1 سے ہرادیا۔ اس موقع پر شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

error: Content is protected !!