نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نیدر لینڈز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق سلیکٹرز نے آل رائونڈر مائیکل بریسویل اور وکٹ کیپر بلے باز ڈین کلیور کو پہلی دفعہ ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے، سلیکٹرز نے آل رائونڈر مائیکل بریسویل کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سکواڈز میں شامل کیا ہے جبکہ ڈین کلیور کو صرف ٹی ٹونئٹی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، سلیکٹرز کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے،نیدر لینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز سینئر و تجربہ کار بلے باز روز ٹیلر کی آخری ون ڈے سیریز بھی ہو گی جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے، نیوزی لینڈ کا ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ ان کھلایوں پر مشتمل ہو گا، ٹام لیتھم(کپتان)، ڈوگ بریسویل، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، کولن ڈی گرینڈہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ہینری نکلولس، ایش سودھی، روز ٹیلر، بلیئر ٹیکنر اور ویل ینگ، نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، ٹام لیتھم(کپتان)، ڈوگ بریسویل، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈین کلیور، کولن ڈی گرینڈہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، سکاٹ کوگلیجین، ایش سودھی، بلیئر ٹیکنر، ویل ینگ۔واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 25 مارچ کو کھیلا جائیگا جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 29 مارچ کو ہوگا۔