ٹی ٹین انتظامیہ کی بدعنوانی میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی.

 

 

ٹی ٹین انتظامیہ کی بدعنوانی میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی

 

دبئی (20 ستمبر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2021 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹین ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے 8 افراد کے خلاف بدعنوانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

دریں اثنا، گلوبل ٹی ٹین اسپورٹس مینجمنٹ نے عالمی کرکٹ کی اعلیٰ ترین گورننگ باڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔
ایک بیان میں ٹی ٹین انتظامیہ نے کہا، ‘اس شکایت کی بنیاد پر، ہم نے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ہماری کسی بھی قسم کی بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔

ہم اس معاملے پر آئی سی سی کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور کرکٹ کو صاف رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔
آٹھ ملزمان میں سے تین کرکٹر ہیں۔

ملزمان میں بنگلہ دیش کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ناصر حسین، ڈومیسٹک کرکٹر رضوان جاوید اور سالیہ سمان، بیٹنگ کوچ اشعر زیدی، اسسٹنٹ کوچ سنی ڈھلوں، ٹیم منیجر شاداب احمد، ٹیم کے شریک مالکان کرشن کمار اور پراگ سنگھوی شامل ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!