پاکستان ڈے نمائشی باسکٹ بال میچ اسلام آباد بلز نے جیت لیا

یوم پاکستان کے حوالے سے کھیلے جانیوالا نمائشی باسکٹ بال میچ میں اسلام آباد بلز نے اسلام آباد ریپٹرز کو شکست دیدی۔ وفاقی ترقیاتی ادارے “سی ڈی اے” اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کھیلے جانیوالے پاکستان ڈے نمائشی باسکٹ بال کا میچ اسلام آباد بلز نے 57کے مقابلے میں 69پوائنٹس کیساتھ اپنے نام کیا۔ میچ میں فاتح ٹیم کے محمد رضوان 19اور یاسر نے 18پوائنٹس سکور کئے ۔ سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس قمر الدین جونیجو اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عوج ظہور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

 

اس موقع پر فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عوج ظہور نے اسلام آباد میں باسکٹ بال کورٹس اور دیگر کھیلوں کے انفراسٹکچر کی اپ گریڈیشن اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے حوالے سے سی ڈی اے کی کوششوں کو سراہا۔۔

error: Content is protected !!