محمد نواز کی جگہ زاہد محمود قومی وائیٹ بال اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ زاہد محمود کو قومی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز تاحال پاؤں کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے جس کے باعث زاہد محمود  آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر  محمد وسیم کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے محمد نواز تاحال مکمل فٹ نہیں ہوسکے ۔

 

محمد وسیم نے کہا کہ زاہد محمود پہلے ہی ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ ہیں، لہٰذا انہیں وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ محمد نواز پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق زاہد محمود لیگ اسپنر شاداب خان کے کوور کے طور پر بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ دوسری جانب یریز سے قبل شاداب خان کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔

error: Content is protected !!