حب ریلی پہلی بار ویٹرنز کیٹگری بھی شامل

حب ریلی کا نواں ایڈیشن 27 مارچ کو بلوچستان کے صحرا حب میں سجے گا، 50کلو میٹر کے ٹریک پر 50 سے زائد ڈرائیور شرکت کریں گے، پہلی بار کسی ریلی میں ویٹرنز کیٹگری بھی شامل کی گئی ہے۔حب ریلی سب سے چھوٹی لیکن سب سے مشکل ریلی ہے، جس میں دشوار گزار راستے، خطرناک ٹرن اور 7 کلو میٹر کی ساحلی پٹی ہے۔حب ریلی کے نویں ایڈیشن کی تفصیلات بتانے کے لئے ہونے والی پریس کانفرنس میں چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی نے بتایا کہ 50کلو میٹر کا ٹریک تیار ہے اور 50 سے زائد ڈرائیورز ایکشن میں ہوں گے۔حب ریلی میں پہلی بار 60 سال سے زائد عمر کے ڈرائیورز کیلئے ویٹرنز کیٹگری بھی رکھی گئی ہے۔پاکستان میں موٹر سپورٹس کے بانی اسلم خان کا کہنا ہے کہ سالوں بعد ٹریک پر گاڑی دوڑائیں گے۔حب ریلی میں شریک ڈرائیورز نے اس ایونٹ دیگر تمام ریلی سے مشکل قرار دیا ہے جبکہ اس بار حب ریلی مین پری پئیرڈ کیٹگری کے مقابلے سب سے آخری میں رکھے گئے ہیں۔

تعارف: newseditor