انٹرکالجز ڈگری سپورٹس مقابلوں میں گورنمنٹ کالج پشاورکی بادشاہت برقرار

 

انٹرکالجز ڈگری سپورٹس مقابلوں میں گورنمنٹ کالج پشاوربادشاہت برقرار

تعلیمی میدانوں میں اپنا لوہامنوانے والے گورنمنٹ کالج پشاورنے کھیلوں کے میدانوں میں اپنی دھاک بیٹھاتے ہوئے انٹرکالجز ڈگری سپورٹس مقابلوں میں شہرکے دیگرنامی گرامی کالجوں پر27قیمتی پوائنٹس کی سبقت لیتے ہوئے جنرل ٹرافی ایک مرتبہ پھرجیت کراپنے اعزاز کاکامیابی سے دفاع کیا

جنرل ٹرافی وصول کرنے کے بعد کالج کے کھلاڑیوں نے اپنی فتح کاتمام ترکریڈٹ کالج کے پرنسپل ڈاکٹرتاج االدین اورڈائریکٹرسپورٹس حسن خان کی انتھک کاوشوں کاصلہ قراردیاہے اوران کامزید کہناہے کہ کالج انتظامیہ کھیلوں کی ترقی و ترویج کے لیے انتہائی مخلصانہ طورپرکام کررہی ہے اورآج الحمد ہمارے کالج کے کہیں ایک کھلاڑی پاکستان کی قومی ٹیموں میں شامل ہورہے ہیں۔

جس کی کبھی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہیے۔بعدازں ڈائریکٹرسپورٹس گورنمنٹ کالج پشاورحسن نے نے میڈ یاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ انٹر کالجز ڈگری ٹورنمنٹ مقابلوں کے ہینڈ بال باسکٹ بال،والی بال کے ایونٹ میں گورنمنٹ کالج پشاور نے پہلی،کرکٹ،فٹبال اوررسہ کشی میں دوسری جبکہ ٹیل ٹینس میں ہماری پوزیشن دوئم رہی ہے مجموعی طورپرہماری کالج نے

تمام ترمقابلوں میں توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی ہے جس کاکریڈت ہمارے کالج کے کھلاڑیوں اورپرنسپل ڈاکٹر تاج الدین کے سرہے جنہوں نے بچوں کوسہولیا ت اوران کومکمل سپورٹس فراہم کرکے نہ صرف ان کے دل جیتے بلکہ کھلاڑیوں نے بھی اپنا حق اداکرکے ہم سب کادل جیت لیاہے

حسن خان نے مزید بتایاکہ گورنمنٹ کالج پشاور ہاکی ٹیم کے 3 اسٹارز کھلاڑی تھائی لینڈ میں جونیئر لیول کے مقابلے کے لیے پاکستان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیم کی دانیال خان صلاح الدین چترالی اور گول کیپر شیر زمان شامل ہیں

 

 

error: Content is protected !!