نئے کھیل کے فروغ کیلئے ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا،اعجاز احمد بھٹی

حیدرآباد(اسپورٹس رپورٹر)نئے کھیل کے فروغ کیلئے ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا تاکہ نیا کھیل بوسی ولو ترقی کرے اور نوجوان کھلاڑی ذیادہ سے ذیادہ اس طرف آئیں ان خیالات کا اظہار بھٹی کلب کے صدر معروف بلڈر اعجاز احمد بھٹی نے حیدرآباد بوسی ولو ایسوسی ایشن کے ذیر اہتمام منعقدہ پاکستان ڈے انٹر اسکول / انٹر کلب بوسی ولو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجھے یہ چیمپئن شپ دیکھکر بہت خوشی ہوئی کیونکہ نوجوان کو ایک نیا کھیل کھیلنے کو ملا انشاء الله اس کھیل میں نوجوان کھلاڑی اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں گے اس موقع پر مہمان اعزازی ذولفقار چوہان، عبدالحمید ماتلی نے بھی خطاب کیا،جبکہ حیدرآباد بوسی ولو ایسوسی ایشن کی سیکرٹری ریحانہ بھٹی نے چیمپئن شپ کی رپورٹ پیش کی ایسوسی ایشن کے صدر سلیم شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

 

اس موقع پر فیڈریشن کے عبدالصمد خان،شبیر گل، عامر کفایت، ایسوسی ایشن کے عقیل احمد ،محمد عارف، سعدیہ امجد، عبدالرحیم،صنم بلوچ،SPO کے سیکریٹری رمیز شیخ،پبلک اسکول کے محسن عباسی، بھٹی کلب کے فیاض بھٹی، رخسانہ کوثر, حیدرآبادٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رفیع احمد درباری اور دیگر موجود تھے، کھیلے گئے سیمئی فائنل بوائز میں اسپارک اسکول جناح کیمپس نے اسپارک اسکول گرین کو 11-16 پوانٹس سے،اسپارک اسکول لطیف کیمپس نے پبلک اسکول حیدرآباد کو 9-16پوائنٹس سے ہرا دیا، فائنل میں اسپارک اسکول جناح کیمپس نے اسپارک اسکول لطیف کیمپس کو10-16 پوانٹس سے شکست دیکر فائنل جیت لیا,گرلز کے سیمئی فائنل میں بحریہ اسکول گرین نے پبلک اسکول کو11-16 پوانٹس سے،اسپارک اسکول لطیف کیمپس نے ڈسکوری اسکول کو 12-16 پوانٹس سے ہرا دیا، فائنل میں اسپارک اسکول لطیف کیمپس نے بحریہ اسکول گرین کو 13-16 پوانٹس سے شکست دے کر چیمپئن بنے کا اعزاز حاصل کیا،کلب چیمپئن شپ میں پبلگ اسکول کلب نے بوائز اور گرلز میں پہلی پوزیش حاصل کی جبکہ بھٹی کلب نے دوسری اور زبیر اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی،آفیشل کے فرائض عامر کفایت، شبیر گل، حشمت اللہ ، لبیب بھٹی، انیلا خان، نائلہ عقیل،صنم بلوچ اور نباء بھٹی نے انجام دیئے_آخر میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!