کے پی ٹی جونیئر ٹینس لیگ میں بوائز اوپن کا ٹائٹل عثمان اعجاز نے جبکہ گرلز اوپن کاشیزہ ساجد نے جیت لیا

کے پی ٹی جونیئر ٹینس لیگ میں بوائز اوپن کا ٹائٹل عثمان اعجاز نے جبکہ گرلز اوپن کاشیزہ ساجد نے جیت لیا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر(اے)
برگیڈیئر طارق بشیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر فضل سبحان نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی۔ گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے لیگ کےاوپن بوائز سنگلز کے فائنل میں عثمان اعجاز نے حمزہ عاصم کو 6-3 اور 6-2
ہرا دیا۔ اوپن گرلز سنگلز کے فائنل میں شیزہ ساجد نے سوہا علی کو
6-2 اور 6-4 سے شکست دی۔بوائز انڈر 16کے فائنل میں شمیر کیانی نے حازق عاصم کو 7-5 اور 7-5 سے ہرا دیا۔بوائز انڈر 12 کے فائنل میں حسن عثمانی نے عبدالواصعے کو 6-2 اور 6-2 سے ہرادیا۔گرلز انڈر 16 کے فائنل میں شیزہ ساجد نے سوہا علی کو 7-5 اور 6-3 کو جبکہ گرلز انڈر 12 کے فائنل میں
ماہ رخ ساجد نے لالہ رخ ساجد کو 6-3 سے ہرا دیا۔

تعارف: newseditor