محمد حسین چٹھہ نے پاکستان ڈے ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان ڈے ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2022 آج رات لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں اختتام پذیر ہو گئی۔ اس میگا ایونٹ کا انعقاد پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی کے اشتراک سے یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں کیا۔اس میگا ایونٹ میں 3 مختلف کیٹگریز کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیف مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ قومی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔


یوم پاکستان پر پروفیشنل سنگلز کا فائنل راؤنڈ کھیلا گیا جس میں محمد حسین چٹھہ نے 5 گیمز میں مجموعی طور پر 197 کی اوسط کے ساتھ 986 پن اسکور کر کے پروفیشنل سنگل کیٹیگری کا ٹائٹل جیتا اور اعجاز الرحمان نے 909 پنوں کا مجموعی اسکور بنا کر دوسرا نمبر حاصل کیا جبکہ افضل اختر کل 833 پن سکور کر کے تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

ڈیف میل ایونٹ میں عمر نے ایک گیم میں 181 کے مجموعی سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور راحیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عامر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ڈیف فیمیل ایونٹ میں سعدیہ نے ایک گیم میں کل 104 سکور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور معیزہ نے 86 سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نور العین 83 کے مجموعی سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

error: Content is protected !!