پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹک ٹاک پر بھی اکائونٹ بنا لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔پی سی بی نے ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکانٹ بنالیا ہے جس پر کافی ویڈیوز شیئر کردی گئی ہیں۔ٹک ٹاک پر موجود پی سی بی کے اکانٹ پر فالوورز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں قومی کرکٹ ٹیم کے میچز سمیت کرکٹرز کی ویڈیوز شامل ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی سی بی کی ویڈیوز کو ہزاروں کی تعداد میں لائک کیا جارہا ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے اپنے اکانٹ سے ابھی تک کسی بھی صارف کو فالو نہیں کیا۔

تعارف: newseditor