یوم پاکستان باسکٹ بال سیریز کوہاٹ نے جیت لی

 


پشاور( سپورٹس رپورٹر) یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے باسکٹ بال سیریز کوہاٹ نے جیت لیا ، صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پشاور اور کوہاٹ ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل یوم پاکستان باسکٹ بال سیریز میں کوہاٹ نے پشاور کے دو ایک سے شکست دی ، پہلے میچ میں کوہاٹ نے پشاور کو 23-21 سے شکست دی دوسرے میچ میں پشاور نے 35-21 سے کامیابی حاصل کی جبکہ آخری اور فیصلہ کن میچ میں کوہاٹ نے پشاور کو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد 35-33 سے شکست دیکر یوم پاکستان باسکٹ بال ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر پیر اظہار الحق مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی باکسٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان، جنرل سیکرٹری محمد راجمیل سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

error: Content is protected !!