بگ بیش لیگ، پرتھ سکارچرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو شکست دیدی

بگ بیش لیگ کے 16 ویں میچ میں پرتھ سکارچرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔پرتھ میں کھیلے گئے ایونٹ کے 16 ویں میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔کرس لین 34 گیندوں پر 35 اور کولن ڈی 30 گیندوں پر 19 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سکارچرز کی جانب سے اینڈریو ٹائی نے عمدو بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پرتھ سکارچرز نے ایشٹن ٹرنر کی ذمہ دار بلے بازی کی بدولت 134 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پہلی گیند پر مکمل کیا۔دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر ایڈیلیڈ سٹرائیکرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ پرتھ سکارچرز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

error: Content is protected !!