آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے بھارت کی کہانی ختم کردی

نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جبکہ شکست کے بعد بھارت کی ٹیم کا سفر بھی اختتام پذیر ہو گیا ہے، تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے جس میں سمرتی مندانا کے 71، شیفالی ورما کے 53، کپتان متھالی راج کے 68 نمایاں تھے، جنوبی افریقہ کی جانب سے شبنیم اسماعیل اور ماساباٹا نے دو دو جبکہ آیابونگا ، کول ٹرائیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

 

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں پر حاصل کرکے میچ تین وکٹوں سے جیت کر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنالی، جنوبی افریقہ کی جانب سے لورا والوٹ نے 80، اور میگنون ڈیو پریز نے 52 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، بھارت کی جانب سے راجیشوری گائیکواڈ اور ہرمنپریت نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

error: Content is protected !!