سینٹ جارج میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور شکست کے سائے اس پر منڈلانے لگے ہیں، میچ کے تیسرے روزکھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے دوسری اننگزمیں ایک سو تین رنز بنائے تھے اور اس کے آٹھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ اسے ویسٹ انڈیز کیخلاف مجموعی طور پر دس رنز کی برتری حاصل ہوئی ہے
جس وقت تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو کرس ووکس نو اور جیک لیچ ایک رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ایلکس ہیلز 31 اور جانی بیئرسٹو بائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کائل میئرز نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جیڈن سیلز اور الزیری جوزف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، یاد رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 204 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 297 رنزسکور کئے تھے۔