آئی سی سی کو ویمنز ورلڈ کپ کی پرائزمنی پر تنقید کا سامنا ہے، ویمنز ورلڈکپ کی فاتح کو مینز ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کی پرائزمنی کا ایک تہائی حصہ ملا ہے۔انگلینڈ مینز نے 2019 میں 4ملین امریکی ڈالرانعامی رقم حاصل کی جبکہ آسٹریلیا ویمنز کو 1اعشاریہ 3 ملین ڈالرز رقم ملی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈچیمپئن آسٹریلیا نے ایمرجنگ ویمنز ٹیم پر زیادہ خرچ کرنے کیلئے آئی سی سی پر زور دیا ہے۔ورلڈ چیمپئن آسٹریلین بیٹر ایلیسا ہیلی کا اس متعلق کہنا ہے کہ پرائز پول میں اضافہ ہونا چاہیے، پرائز منی کی تقسیم کی بنیاد کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔آسٹریلین ویمنز ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے کہا ہے کہ چھوٹے اور ایمرجنگ ممالک میں ویمن کرکٹ کی ڈیولپمنٹ کی بہت گنجائش ہے، پرائزمنی میں اضافے اور اس کی تقسیم بڑھانے کے مطالبے کو سپورٹ کرتی ہوں۔میگ لیننگ نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش نے ورلڈ کپ میں اپنی شاندار صلاحیتیوں کا مظاہرہ کیا، ان ٹیموں پر توجہ دینا ہوگی جنہوں نے کوالیفائی نہیں کیا جیسے سری لنکا کی ٹیم ہے۔میگ لیننگ کا مزید کہنا تھا کہ مقابلے کی فضا کو بڑھانے کی ضرورت ہے ہم نہیں چاہتے ہمیشہ دو ٹیموں کے پاس ہی سب کچھ چلا جائے، امید ہے کہ آئی سی سی اس حوالے سے ضرور سوچے گی اور پلان کرے گی۔