حارث رئوف معمولی نوعیت کی انجری کا شکار

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رئوف کاونٹی چیمپئن شپ میں ہلکی نوعیت کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔یارک شائر کی نمائندگی کر رہے حارث رئوف کینٹ کے خلاف دوسری اننگز میں میدان میں نہیں اترے۔فاسٹ بولر کے انجرڈ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، یہی وجہ ہے وہ دوسری اننگز میں کھیلنے نہیں آئے۔یارک شائر کی میڈیکل ٹیم حارث رئوف کی انجری کا معائنہ کر رہی ہے۔

تعارف: newseditor