رونالڈو کی نظر میں ہمیشہ والا پیار کونسا ہے؟

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کروڑوں مداحوں کو اپنے ہمیشہ والے پیار کے بارے میں بتادیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں لیا ہوا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو نے اس تصویر کو کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ والا پیار اور ساتھ ہی دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔باپ اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی اس تصویر کو لاکھوں صارفین لائک کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن بدقسمتی سے ان میں سے بیٹے کی موت ہوگئی۔بعد ازاں انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم افسوس کے ساتھ بتارہے ہیں کہ ہمارے بیٹے کی موت ہوگئی ، یہ کسی بھی والدین کیلئے سب سے تکلیف والا لمحہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتھ ہی بیٹی کی پیدائش نے ہمیں ہمت اور خوشی دی ہے، کرسٹیانو رونالڈو کا مزید کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹروں اور نرسوں کی جانب سے بہترین خیال رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں۔

error: Content is protected !!